افغانستان ، روسی سفارتخانے کے قریب خووکش دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 24ہو گئی

افغانستان ، روسی سفارتخانے کے قریب خووکش دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 24ہو گئی

  

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 24ہوگئی گزشتہ روزافغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چوبیس ہوگئی ٗپچاس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کابل میں قائم روسی سفارتخانے کے باہر سویلین بس کے قریب دھماکے سے اڑا دی۔ جس سے سفارتخانے کے دروازے پر کھڑے سیکیورٹی اہلکاروں اور بس میں سوار مسافروں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں دوران علاج مزید تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے ادھر افغان حکام نے واقعہ میں ہلاک ہونیوالے چوبیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ عام شہری ہیں

مزید :

عالمی منظر -