باچا خان یونیورسٹی پرحملہ،الحمراء آرٹس کونسل کے تھیٹر ڈرامے بند رہے

باچا خان یونیورسٹی پرحملہ،الحمراء آرٹس کونسل کے تھیٹر ڈرامے بند رہے

  

لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب نے باچا خان یونیورسٹی چارہ سدہ پر ہشت گردی کے المناک واقعہ اور قیمتی جانوں کے نقصان پر آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاہے اس حوالے سے لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) کے پی کے کی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔گزشتہ روز الحمراء آرٹس کونسل مال روڈ اور الحمراء کلچرل کمپلیکس قدافی سٹیڈ یم پرہونے والے پروگرام اور تھیٹر ڈرامے بند رہے ۔دہشت گردی کے اس واقعہ پر ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلنرل نہیں کرسکتیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

مزید :

کلچر -