مہاراشٹر کے وزیراعلی کاسلمان خان کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل کا اعلان

مہاراشٹر کے وزیراعلی کاسلمان خان کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل کا اعلان

  

مہاراشٹر (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو ’ہٹ اینڈ رن‘ کیس میں بری کرنے والے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلینج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل درج کروانے جا رہی ہے۔قانون اور عدلیہ کے ادارے سے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ اپیل درج کروانے کے لیے سرکاری وکلا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اہلکار کے مطابق: ’حکومت اپنے امتیازات وخصوصیات پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کو جیلنج کرے گی۔ اپیل ایک ہفتے کے اندر اندر درج کروا دی جائے گی۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فادنوس نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ ریاستی حکومت سلمان خان کو بری کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 90 دن میں اپیل کر سکتی ہے۔ممبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے آر جوشی نے گذشتہ سال 10 دسمبر کو 50 سالہ اداکار کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے مرحوم پولیس کانسٹیبل رویندر پاٹل کے بیان کا اعتراف کیا ہے جبکہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پٹیل کے اسی بیان کو نظر انداز کر دیا تھا۔جسٹس جوشی نے پولیس تحقیقات میں کمزوری اور خون کے نمونے حاصل کرنے میں تاخیر سے متاثر ہو کر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔مئی 2015 کی ابتدا میں سیشن کورٹ جج ڈی ڈبلیو ڈیشپانڈے نے اس کیس میں خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انھیں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

کلچر -