اوقاف کا قابل کاشت اور بنجرز مینیں ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

اوقاف کا قابل کاشت اور بنجرز مینیں ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ اوقاف و مذہبی امور اکا10ہزار ایکڑ سے زائد قابل کاشت اراضی کے ساتھ ساتھ بنجز زمینیں بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ۔آئندہ ماہ قابل کاشت رقبہ کے ساتھ ساتھ بنجر زمینوں اور پاپوش،پھول،چلتی ٹریفک اور نذرانہ جات ٹھیکہ پر دیئے جائیں گے۔محکمہ اوقاف پہلی بار سینکڑوں ایکڑ بنجر زمین لیز پر دے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی صوبے بھر میں ہزاروں ایکڑ اراضی موجود ہے جس کو سالانہ ٹھیکے پر دیا جاتا ہے اور محکمے کو کروڑوں روپے آمدنی میسر آتی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ اوقاف نے صوبے بھر میں پائی جانیوالی اراضی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ اوقاف ہر سال اپنی اراضی ٹھیکے پر دیتا ہے لیکن محکمے کی بنجز زمینوں سے محکمے کو ایک پیسے کی آمدنی نہیں ہوتی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ افیئرز اظہر حیات کی کاوشوں سے محکمہ رواں سال صوبے بھر میں موجود سینکڑوں ایکڑ بنجر اراضی بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے محکمے کو کروڑوں روپے کی آمدنی میسر آئے گی۔اس کے علاوہ محکمہ اوقاف زمینوں کے ساتھ ساتھ پاپوش ،جوتے،پھول اور مختلف نذرانہ جات کا بھی ٹھیکہ دے گا۔جس سے محکمے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کی سب سے زیادہ زمینیں جنوبی پنجاب میں ہے جبکہ صوبے بھر میں مساجد اور درباروں کے ساتھ بھی محکمے کی زمینیں موجود ہیں جن کو سالانی لیز پر دیا جاتا ہے۔اس سے قبل محکمے کی آمدنی 2ارب کے لگ بھگ ہے لیکن بنجر زمینوں کو ٹھیکے پر دینے سے آمدنی 2ارب سے تجاوز کر سکتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بنجر زمینوں فی الحال ایک سال کیلئے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کو لانگ لیز پر بھی دیا جا سکتا ہے۔