انجمن تاجران صدیق ٹریڈ سنٹرکا مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں آنے کا اعلان

انجمن تاجران صدیق ٹریڈ سنٹرکا مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں آنے کا اعلان

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران صدیق ٹریڈ سنٹرنے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میںآنے کا اعلان کر دیا گزشتہ روز انجمن تاجران صدیق ٹریڈ سنٹر کے صدر چودھری وقاص کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کاشف مقبول چشتی، شیخ ناصر، محمد شاہد بٹ، محمد عثمان ، شاہد مغل ، ریاض حسین، میاں طاہر ، خرم جمیل ، ذیشان مغل اور آصف علی نے شرکت کیا، اجلاس سے خطًاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدیق ٹریڈ سنٹر میں مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو تاجروں اور صدیق ٹریڈ سنٹر کی انتظامیہ کیخلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں ،صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، ایمرجنسی فائر کے راستے بھی اوپن ہیں ، صدیق ٹریڈ سینٹر میں آگ بجھانے والے آلات بھی لگائے گئے ہیں چودھری وقاص نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تاجروں کو پریشان کرنے والے عناصر کو نکالا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -