تنظیم اتحاد امت پاکستان آج ’’تعلیم پر حملہ اسلام پر حملہ‘‘کا دن منائے گی

تنظیم اتحاد امت پاکستان آج ’’تعلیم پر حملہ اسلام پر حملہ‘‘کا دن منائے گی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف آج ملک گیر سطح پر’’تعلیم پر حملہ اسلام پر حملہ ‘‘کے طورپر منایا جائے گااس حوالے سے ملک بھر میں چار لاکھ سے زائد مساجد میں قتلِ ناحق کے خلاف اورتعلیم کی اہمیت کے موضوع پر خطباتِ جمعہ دئیے جائیں گے اس موقع پر تنظیم اتحاد امت پاکستان ’’دہشت گردی مٹاؤ تعلیم بچاؤ مہم‘‘بھی شروع کریں گی ۔یاد رہے تنظیم اتحاد امت پاکستان نے سانحہ کے حوالے سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے مساجد میں شہداء باچا خان یونیورسٹی کے لیے قرآن خوانی کی جائی گی اور دعائیں مانگیں جائیں گئیں۔ مرکزی تقریب لاہورمیں ہوگی جس سے تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی خطاب کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -