علامہ راغب نعیمی کے تبلیغی دورہء امریکہ میں ایک ہفتہ کی توسیع

علامہ راغب نعیمی کے تبلیغی دورہء امریکہ میں ایک ہفتہ کی توسیع

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے امریکہ میں جاری تبلیغی دورہ میں مزیدایک ہفتہ کی توسیع کرلی ہے۔وہ مکی مسجدنیویارک میں خطبہ جمعہ دیں گے جبکہ23جنوری کوالمصطفیٰ اسلامک سنٹر میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ٹیکساس ریاست میں مکہ اسلامک سنٹر گا ر لینڈ،برکات القرآن سنٹر،مدرسہ نعیمیہ ارونگ شہرکاتبلیغی وثقافتی دورہ کیااورمختلف مقامات پر ہونے والی اسلامی اورثفاقتی کانفرنسز اور استقبالیہ تقریبا ت میں شرکت کی۔تاہم تبلیغی سرگرمیوں میں اضافے اورمختلف ممتازمذہبی اورسماجی شخصیات کے اصرارپر آپ نے مزید ایک ہفتہ تبلیغی دورہ میں توسیع کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -