دشمن کے ساتھ تجارت کیلئے اپنوں سے سیاست نہ کی جائے،الطاف شاہد

دشمن کے ساتھ تجارت کیلئے اپنوں سے سیاست نہ کی جائے،الطاف شاہد

  

لاہور( جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ تجارت کیلئے اپنوں سے سیاست نہ کی جائے باچاخان یونیورسٹی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردنیا بھرمیں سوگ منایاجارہا ہے جبکہ میاں نوازشریف بیرونی دورے پر ہیں پاکستان میں کمزورحکومت اوردہشت گردی ایک ساتھ ختم ہوگی ۔اگرمیاں نوازشریف کووزیرخارجہ کی حیثیت سے کام کرنے کازیادہ شوق ہے توکسی قابل پارلیمنٹرین کووزیراعظم بنادیاجائے ۔شریف برادران سکون سے تجارت کریں حکومت اورسیاست اوردشمن کیخلاف مزاحمت کرناان کے بس کی بات نہیں ہے ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاکستان کوسرمایہ داراورصنعتکارنہیں بلکہ سرفروش اورجانثار قیادت کی ضرورت ہے ۔پرویز مشرف نے جس دن اقتدارچھوڑاتھا اس روزسے پاکستان میں بے چینی اوربے یقینی کے ڈیرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصلحت پسندحکمران دشمن کو دشمن کہناگوارہ نہیں کرتے ،پرویز مشرف کی طرح میاں نوازشریف دشمن ملک کے حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہیں کرسکتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -