سعودیہ ایران مصالحت کیلئے پاکستان کاکردار خوش آئند ہے،میاں عبدالوحید

سعودیہ ایران مصالحت کیلئے پاکستان کاکردار خوش آئند ہے،میاں عبدالوحید

  

لاہور (کلچرل رپورٹر) سعودی عرب اور ایران کی سفارتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا بھرپور کرداروزیراعظم محمد نوازشریف کی لیڈر شپ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے میاں عبدالوحید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ میاں وحید نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن کیلئے اپنے قدم بڑھا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مسلم امہ کے اتحاد اورپاکستان کے قائدانہ کردارکیلئے دانشمندی سے چل رہے ہیں اور یہی وقت ہے کہ مسلم ممالک کو اختلافات بھلا کر امہ کے اتحاد کیلئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب سے لیکر اب تک پاک وطن کے پرچم کی سربلندی اورعلاقائی حالات میں ہرمشکل فیصلے میں دانشمندانہ فیصلے کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک عظیم فوج کے سپہ سالار ہیں بلکہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی میں بھی ان کی سپورٹ ہمیشہ رہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے سعودی عرب اور ایران کے دورے سے ثابت ہوگیا کہ وہ عالمی خصوصاً اسلامی دنیا میں قائدانہ کردارکی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں جس پر پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -