قومی دولت لوٹنے والے پی ٹی آئی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

قومی دولت لوٹنے والے پی ٹی آئی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز کے عمران خان کے متعلق بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹ کر بیرونی اثاثے بنانے والے تحریک انصاف کی قیادت پر کیچڑ اُچھال کر اپنی اوقات دکھا رہے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ پنجاب میں 30سال سے حکومت کرنے والی مسلم لیگ( ن )پنجاب کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دے سکی ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے، پاکستان کو مضبوط کرنے کی بجائے ان افراد نے اپنے آپ کو مضبوط کیا ہے۔

، پوری دنیا میں ان کے اثاثوں کی موجود گی ثابت ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں جب عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ شریف برادران بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے جمع کرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں کے دورے کر لیتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -