جنوبی پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے،حکیم عمران فیاض

جنوبی پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے،حکیم عمران فیاض

  

لاہور(پ ر)جنوبی پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت خصوصی اقدامات کرے۔ تیز بخار ، نزلہ ، کھانسی ، جسم میں درد ، جسم ہونٹوں اور انگلیوں کا نیلا ہونا سانس لینے میں مشکل سوائن فلو کی علامات ہیں اگر تیز بخار (102ڈگری سے زیادہ ) تین دن میں نہ اترے تو یہ تشویش کی بات ہے۔ معالجین کے کہنے کے مطابق آج کل سوائن فلو کا خطرہ شدید ہے اس لیے اگر کسی کو فلو کی علامات ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں،گھر والوں سے بھی الگ ہو جائیں۔ کھانستے اور چھینکتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لیں ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات فلاح طب پاکستا ن پروفیسر حکیم سید عمران فیاض پروفیسر حکیم سرفراز احمد بھٹی ، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم شوکت علی سندھو اور حکیم غلام فرید میر نے فلاح طب پاکستان کے زیر اہتمام سوائن فلو کے حولے سے مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جن کو یہ علامات ہوں بہتر ہے کہ وہ عوامی مقامات، سکولوں ، بسوں اور ہسپتالوں کے او ، پی ،ڈیز میں جانے سے گریز کریں ۔ ضرورت اس بات کی ہے حکومت ایسے افراد کو ڈاکٹروں اور معالجین سے مشاورت کے لیے ٹول فری فون نمبرز کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو سے سب سے زیادہ خطرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کو ہوتا ہے ۔ چینی طریقہ علاج کے ایک معالج کہتے ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے روزانہ تھوڑی مقدار میں لہسن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -