ڈرامہ سیریل’’دل ایک کھلونا تھا‘‘میں کیرئیر کا یادگار کردار ادا کیا،رزکمالی
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’دل ایک کھلونا تھا‘‘میں اپنے فنّی کیرئیر کا ایک یادگار کردار ادا کیا ہے۔اس میگا پراجیکٹ کو محفوظ قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں منور سعید،جاوید شیخ،بلال قریشی،شگفتہ اعجاز،عاصم محمود،سحرش فاطمہ اور ایمن ایم خان شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل’’دل ایک کھلونا تھا‘‘کے مصنف آصف انجم ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں رزکمالی نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں وہ رول کروں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہو۔اس ڈرامہ سیریل میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔محفوظ قریشی ایک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں ان کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے میں مستقبل میں بھی ان کے ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی۔