اقتصادی راہداری منصوبے سے چند خاندانوں کو فائدہ ہو گا،ذوالفقار ندیم

اقتصادی راہداری منصوبے سے چند خاندانوں کو فائدہ ہو گا،ذوالفقار ندیم

  

لاہور(پ ر ) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے رہنما چوہدری ذولفقار علی ندیم نے کہاہے کہ پاکستان اور چین اکنامت کا ریڈور کامنصوبہ حکمرانوں کی ذاتی ،خاندانی ،مفاد پرمبنی چالوں پرمشتمل ہے اس منصوبے کے ثمرات عوام کو ملنے کی بجائے چند خاندانوں تک محدود رہیں گے اس امر کااظہار انہوں نے گذشتہ روزکارکنوں کی ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ذولفقار علی ندیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں کرائے کے بجلی گھروں کی آڑ پر قوم کو دھوکہ دیکر اربوں روپے لوٹے اور (ن) لیگ اب پاکستان چین کا ریڈور کے منصوبے کو عوامی ترازو کی بجائے اپنے مفاداتی کنڈے پر تول رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -