عزیز بھٹی ٹاؤن کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے، مسعود دیویسی

عزیز بھٹی ٹاؤن کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے، مسعود دیویسی

  

لاہور( جنرل رپورٹر)عزیز بھٹی ٹاؤن کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔ سینئر منیجر آپرشنز مسعود دیویسی گُلشن پارک روڈ پر آگاہی کیمپ کا انعقاد ، مقامی سیاسی رہنماؤں کی شرکت گزشتہ روز البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے منعقدہ کی گئی آگاہی سرگرمی میں سینئر منیجر آپریشنز کا کہنا تھا کہ البیراک شہر بھر میں صفائی کا نظام برقرار رکھنے اور زون 8کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کے لئے پُر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے گزشتہ سال نومبر میں عزیز بھٹی ٹاؤن، زون 8 میں صفائی آگاہی سرگرمیوں کا آ غاز کیا گیا تھا جو کہ تاحال جاری ہے۔ اس مہم کے آغاز سے قبل زون 8 کی تمام یونین کونسلز میں زونل افسران ایل ڈبلیو ایم سی کے نُمائندوں کے تحت کام کر رہے تھے ۔ نومبر میں زون 8 کا مکمل چارج البیراک کو دے دیا گیا اور اب اس مہم کا دائرہ کار زون 4 میں بھی بڑھایا جا رہا ہے۔آگاہی مہم کے دوران علاقے کے تمام گھروں ، سکولوں، مساجد، ہسپتال، پارک اور بازاروں میں آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور عوام الناس میں بروشرز او ر مُفت ویسٹ بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں رہائشیوں کی شکایات کا بھی باقا عدگی سے ازالہ کیا جارہا ہے۔ البیراک نُمائندگان کے مطابق زون8 کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہفتہ وار جاری آگاہی سرگرمیوں کے تحت گُلشن پارک روڈ پر آگاہی کیمپ اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی سکول کے بچوں اور سیاسی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -