دیپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کے ’’بوائے فرینڈ‘‘ ہونے کا اعتراف

دیپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کے ’’بوائے فرینڈ‘‘ ہونے کا اعتراف
 دیپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کے ’’بوائے فرینڈ‘‘ ہونے کا اعتراف

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ’’بوائے فرینڈ‘‘ ہونے کا اعتراف کرلیا۔اداکارہ دپیکا پڈو کون اور رنویر سنگھ کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں اور اداکار رنویرسنگھ متعدد بار ڈمپل گرل سے برملا اظہار محبت کرچکے ہیں جب کہ دپیکا پڈوکون ہمیشہ سے ہی اپنے اور رنویر سنگھ کے درمیان تعلق کے بارے میں خاموشی اختیار کرتی آئی ہیں تاہم اب پہلی بار انہوں نے بھی رنویر سے تعلق پر لب کشائی کی ہے۔دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ سے اپنے تعلق کا پہلی بار اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا ’’بوائے فرینڈ‘‘ قرار دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں اپنے دوستوں کے بارے میں اچھے جذبات رکھتی ہوں جس سے تعلق قائم رکھنے میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -