سانحہ چار سدہ ، دہشت گردوں نے ہمار مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی ‘ ریچل خان

سانحہ چار سدہ ، دہشت گردوں نے ہمار مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی ‘ ریچل خان
سانحہ چار سدہ ، دہشت گردوں نے ہمار مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی ‘ ریچل خان

  

لاہور (این این آئی ) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے سانحہ چارسدہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہمارے دل و دماغ سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا غم تازہ تھا کہ دہشت گردوں نے ایک اور سفاکی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرکے 21لوگوں کو شہیدکردیا ،دہشت گردوں نے ہمار مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ دنیا میں ایسے درندہ صفت لوگوں کو المناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا جو بھی انسانیت کا دشمن ہے وہ کبھی خدا کے قہر سے بچ نہیں سکتا ، ایسے درندے صفت دہشت گردی کا مظاہر کرنے والے انسان کہلوانے کے حقد ار بھی نہیں،میں شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہوں ، خدا ان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

ا نہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ نے مجھے اند رسے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے او ر مجھے اسی طرح دکھ اور صدمہ ہور ہا ہے کہ جیسے میر ے کوئی شہید ہوگئے ہوں ۔ ریچل خان نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے ختم کردینا چاہیے ۔میں پاک آرمی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جن کے جوانوں نے ہماری زندگیوں کومحفوظ بنایا او رآج بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔

مزید :

کلچر -