فن ڈائننگ کا آئیڈیامتعارف کرواناقابل تعریف ہے ،زیبا علی

فن ڈائننگ کا آئیڈیامتعارف کرواناقابل تعریف ہے ،زیبا علی
فن ڈائننگ کا آئیڈیامتعارف کرواناقابل تعریف ہے ،زیبا علی

  

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان میں فن ڈائننگ کے آئیڈیا کو متعارف کرانے اور بیسٹ ریسٹورنٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آپشنز ریسٹورنٹ نے کسٹمرز کے بے حد اصرار پر پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں اپنی برانچ کا گرینڈ افتتاح کر کے آغاز کر دیا۔ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز نے فوڈ فیشن شو پیش کیا، ماڈلز نے خوبصورت اور منفرد انداز کے ساتھ آپشنز ریسٹورنٹ اور کیفے کی مصنوعات کو ڈسپلے کرتے ہوئے ریمپ واک کی، ماڈلز نے آپشنز جوس بار کے فریش جُوسز ، سپیشل ڈرنکس ، آپشنز فاسٹ فوڈ زکے برگرز ، پیزا اور چاروں کوُزینز یعنی لیبنیز، ایرانین ، ترکش ، پاکستانی پلیٹرز اور سی فوڈ پلیٹرز کے ساتھ ساتھ سٹاربکس کافی اور باسکن رابنز آئس کریم کی پراڈکٹس بھی پیش کی گئیں جنکو شرکاء نے بے حد سراہا۔ آپشنز بیکرز کی نئی پراڈکٹ آپشنز پیکچر کیکس (Picture Cake) کو بھی افتتاحی تقریب میں شریک سٹارز کی پیکچرز لگا کر بنایا گیا تھا جو کہ تقریب میں موجود لیجنڈز کو پیش کئے گئے۔تقریب میں سید نور، حمیرا ارشد، احمد بٹ، ملکوُ ، شاہد نذیر (ون پاؤنڈ فش فیم) علی شیر ، نتاشا (نیٹی )، سعید اجمل ، ترن جیت سنگھ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات ، بزنس کمیونٹی کے ٹائیکون انڈسٹریلٹس گورنمنٹ آفشیلز ، چناب کلب ،پریس کلب اور چیمبر آف کامرس کے عہدار ان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپشنز ریسٹورنٹ فیصل آباد کی فوڈ انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ہے جہاں پر کسٹمرز کیلئے ہر قسم کا آپشن ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہے۔ لیجنڈ فلسٹار زیبا علی نے کہا کہ میں نے دو سال پہلے آپشنز ریسٹورنٹ لاہور کا افتتاح کیا تھا اور اس وقت سے میں اپنے آپ کو آپشنز فیملی کا حصہ سمجھتی ہوں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر قیصر رفیق نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور فیصل آباد کے فوڈ لورز کو اس بات کا یقین دلایا کہ آپشنز ریسٹورنٹ میں آپکو آئی ایس او (ISO)فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیار کردہ بہترین کھانے اور مشروبات آپکی خدمت میں پیش ہونگے اور ہماری مینجمنٹ کی توجہ ہمیشہ عمدہ سروس پر مرکوز رہے گی۔

مزید :

کلچر -