فیشن کی دنیا کا جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں،ہنزہ بٹ

فیشن کی دنیا کا جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں،ہنزہ بٹ
فیشن کی دنیا کا جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں،ہنزہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ہنزہ بٹ نے بتایاکہ وہ فیشن کی دنیا کا ایک جگمگاتا نام بننا چاہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک وہ بہت سارے فیشن شوز کا حصہ بن چکی ہیں جو پاکستان اور دیگر ممالک میں منعقدکئے گئے ہیں اور ان فیشن شوزمیں انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ کو مسخر کیا ہے ہنزہ بٹ نے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں آپ کو بہت سنبھل سنبھل کر چلنا پڑتا ہے اس میں لڑکھڑانے والوں کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ آپ کا ایک قدم لڑکھڑایا اور آپ شوسے آؤٹ ہوگئیں اور اس سے آپ کا سارا اعتماد رفوچکرہوجاتاہے۔ہنزہ بٹ نے مزیدکہاکہ ان دنوں وہ مختلف گلوکاروں کی ویڈیوز،ڈرامہ سیریلز اور فیشن شوٹس میں کا م کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -