پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز کے لئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ
لاہور(پ ر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے 19-20جنوری2016ء ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز کے لئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد صحت کی خدمات کے کم سے کم معیار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا،جو ایک مریض کا حق بھی ہے۔اس تربیتی ورکشاپ میں 70سے زائد ہو میو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی جنہیں مریضوں کی صحت کے تحفظ،اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی،مریضوں کی مناسب دیکھ بھال،علاج اورانفیکشن کو کنٹرول کرنے پر جدید معلومات فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹرز ماجد لطیف،ایڈ یشنل ڈائریکڑ(ٹریننگ)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن،ڈاکٹر مختار احمد اعوان اورجناب جمیل اختر غوری،کنسلٹینٹ ہو میو پیتھک نے یہ تربیت فراہم کی۔اس سے قبل پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اسی نوعیت کی 44تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرچکا ہے جس میں 1790ہو میو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔کمیشن کا مشن صحت کی اعلیٰ معیار،محفوظ اور مستند خدمات کا فروغ ہے۔