باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ملکی سالمیت پہ حملہ ہے،اشرف جلالی

باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ملکی سالمیت پہ حملہ ہے،اشرف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ملکی سالمیت پہ حملہ ہے۔ بارود سے علم و دانش کا راستہ روکا نہیں جا سکتا۔ اس قسم کی کاروائیوں سے غیر مسلم قوتیں خوش ہو رہی ہیں۔آپریشن ضرب عضب کے باوجود دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔

افسوس ہے آپریشن ضرب عضب سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکے۔ حکومت اور فوج کو عملاً ایک پیج پہ ہونا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -