ناصر رمضان کی علامہ ابتسام الہٰی ظہیرکی عیادت ، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

ناصر رمضان کی علامہ ابتسام الہٰی ظہیرکی عیادت ، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور جلدصحت یابی کیلئے دعا کی ۔

اور چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے نیک جذبات سے انہیں آگاہ کیا ۔

اس موقع پر اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ حشام الہٰی ظہیر بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -