ایل ٹی ایس کی جانب سے ڈرائیورز کیلئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز

ایل ٹی ایس کی جانب سے ڈرائیورز کیلئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے آج ویگنوں اور منی بسوں کے ڈرئیوارز کے لئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں ڈرئیوارز کو دوران ڈیوٹی ان کے فرائض جس میں ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا شامل ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شعبہ انفورسمنٹ کے موٹر موبائل پٹرولینگ انسپکٹرز ڈرائیورز کو ٹریننگ کے بارے میں خصوصی آگاہی لیکچر دیں گے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلاتے وقت گاڑی کو مقررہ سٹاپ پر کھڑا کرنا، روٹ پر لانے سے پہلے گاڑی کی چیکینگ کرناودیگر آگاہی شامل ہے

۔گاڑی کو صاف رکھنا، اسٹیرینگ اور بریک کے استعمال پر مکمل عبور ہونا، ڈیوٹی پر جانے سے پہلے گاڑی کے متعلقہ کاغذات (فیٹنس سر ٹفکیٹ، روٹ پرمٹ ) کی جانچ پڑتال کرنا ،اربن ٹریفک ڈسپلن جس میں ٹریفک سگنلز اور سائن بورڈز کے بارے میں معلومات رکھنا،رات کے وقت لائیٹس کا ٹھیک ہونا اور اس کا صیح استعمال ، سڑک پر گاڑی چلاتے وقت اپنی لائن کا خیال اور مناسب فاصلہ رکھنا شامل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -