سانحہ چارسدہ میں دہشتگردی واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں، رانا انتظار

سانحہ چارسدہ میں دہشتگردی واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں، رانا انتظار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار ،سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مصطفی چودھری اورسیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد مدثرچودھری نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ میں ہونے دہشت گردی کے المناک واقعہ میں20 سے زائدمعصوم طلبا سمیت اساتذہ شہید اور50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جس کی وہ شدیدمذمت کرتے ہیں اوران شہادتوں پرشدید رنج و غم کا اظہارکر تے ہوئے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ سانحہ رونما ہونا قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ناکامی ہے۔




،اگر دہشت گردی کے سابقہ واقعات کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے دی جاتی اور تمام ملک میں خاطر خواہ حفاظتی اقدامات کر لئے جاتے تو آج یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔ وکلاء مجتبی چودھری ،مرزاحسیب اسامہ ،ارشادگجراور چودھری وسیم کھٹانہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ملک کے عوام کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور مقتولین کے قاتلوں کی پشت پناہی کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے کرنشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ عوام میں عدمِ تحفظ کے بڑھتے ہوئے احساس میں کمی واقع ہو سکے۔