احکامات نظرانداز کرنے پر آئی جی پنجاب کو 11فروری کو طلب کرلیاگیا

احکامات نظرانداز کرنے پر آئی جی پنجاب کو 11فروری کو طلب کرلیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سروس ٹربیونل کے جج اشترعباس نے عدالت کے احکامات نظرانداز کرنے آئی جی پنجاب کو تحریری جواب سمیت ذاتی طور پر 11فروری کو طلب کرلیا ہے۔ پنجاب سروس ٹربیونل کے جج اشترعباس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارسب انسپکٹر اعجاز احمد نے موقف اختیارکیا کہ سروس ٹربیونل کے احکامات کے باوجود اسیاگلے عہدے پرترقی دینے کے حوالے سے جائزہ نہیں لیا گیااورٹربیونل کے فیصلے اورمیرٹ کے برعکس اس کے جونیرز کواگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر ٹربیونل نے آئی جی کوتحریری جواب سمیت ذاتی حثیت میں طلب کر لیا۔ ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -