چار سدہ یونیورسٹی پر حملہ کرکے شیطانی کھیل کھیلا گیا، عمران کیکاؤس
لاہور(پ ر) نیلا گنبد نیو انارکلی کے معروف تاجر رہنما عمران محمود کیکاؤ س نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حصول علم میں مصروف امن پسند اور نہتے اساتذہ و طلباء و طالبات کو خون میں نہلا کر شیطانی کھیل کھیلا گیا ہے۔ اپنے بیان میں عمران محمود کیکاؤس نے کہا ہے کہ ملک بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی لہر نے ہر شہری کو خوفزدہ کر رکھا ہے لیکن پاکستانی قوم دہشتگردوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ہم وطن دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے افواج پاکستان کے آپریشن کی تعریف کی اور کہا کہ جب تک ایک بھی دہشتگرد سر زمین پاک پر موجود ہے افواج پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔