جنرل ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج مریض کے لواحقین کی تلاش

جنرل ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج مریض کے لواحقین کی تلاش
 جنرل ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج مریض کے لواحقین کی تلاش

  

لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ کو نیوروسرجری وارڈ 15 کے آئی سی یو میں زیرعلاج گوجرانوالہ کے نامعلوم شہری کے لواحقین کی تلاش، عوام الناس سے اپنا قومی کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق 5روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ سے 20سالہ زخمی نوجوان کو بے ہوشی کے عالم میں ایل جی ایچ منتقل کیا گیا۔ شفٹنگ کے وقت 17جنوری کو اختر علی کانسٹیبل نے بتایا کہ دوران گشت نوجوان بے ہوشی کی حالت میں شیرانوالہ پھاٹک کے قریب سے ملا جس کے سر پر شدید زخم تھے۔جسے فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ لے جایا گیا۔ مذکورہ مریض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایل جی ایچ ریفر کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد نے بتایا کہ مریض کے علاج معالجہ پر ڈاکٹرز بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے ہوش آنے اور لواحقین کے ملنے تک دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -