سانحہ چارسدہ کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں تعاون کریں ،جنرل راحیل کا افغان قیادت اور اتحادی کمانڈر سے مطالبہ

سانحہ چارسدہ کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں تعاون کریں ،جنرل راحیل کا افغان قیادت ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے رہنماؤں سے چارسدہ حملے کے شواہد کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ حملے کے ذمے داروں تک پہنچنے میں تعاون کا مطالبہ کیا کیونکہ چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے نے افغان ٹیلی فون کے ذریعے دہشت گردوں کو ہدایات دیں۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چارسدہ حملے میں افغاں سموں کو استعمال کیا گیا۔ دہشت گردوں کے مرنے کے بعد بھی ان کے فون پر افغان سم سے کالیں آ رہی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -