باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے 4سہولت کار شبقدر سے گرفتار،نوشہرہ روڈ سے بھی 8مشکوک افراد پکڑے گئے

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے 4سہولت کار شبقدر سے گرفتار،نوشہرہ روڈ سے بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ228مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے 4 سہولت کاروں کو شبقدر کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں نے گرفتار افراد کے ہاں ایک رات قیام کیا اور اگلے دن کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تمام سہولت کاروں کا پتہ لگا لیا ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نوستہ نوشہرہ روڈ سے بھی 8 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام افراد کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -