جوبائیڈن اور اشرف غنی کی یونیورسٹی حملے کی مذمت،جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

جوبائیڈن اور اشرف غنی کی یونیورسٹی حملے کی مذمت،جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

  

ڈیووس/اسلام آباد(آئی این پی) امریکی نائب صدر جوبائیڈن اورافغان صدر اشرف غنی نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستانی قوم کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین کیا،جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ڈیووس میں وزیر اعظم نوازشریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی ، ملاقات میں افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں کہا گیا کہ افغانستان میں مفاہمت کیلئے 4فریقی مشاورتی گروپ کے 2اجلاسوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا ، تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت توجہ کا مرکز ہوگا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن اور مفاہمتی عمل افغانستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے،تینوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق امر یکی نائب صدر جوبائیڈن اور صدراشرف غنی نے چارسدہ حملے کی مذمت کی دونوں رہنماؤں کا واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

صفحہ اول -