باچا خان یونیورسٹی: طلباء کی ہنگامہ آرائی فضل الرحمٰن کا قافلہ روک لیا

باچا خان یونیورسٹی: طلباء کی ہنگامہ آرائی فضل الرحمٰن کا قافلہ روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (خصوصی رپورٹ) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے طلباء کی ہنگامہ آرائی، جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے کو روک لیا۔جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران یونیورسٹی کے مشتعل طلباء نے ان کے قافلے کو روک لیا اور یونیورسٹی کے باہر کوریج کے لئے آئی میڈیا کی ٹیموں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی اور ان کے عملے پر تشدد کیا۔مشتعل طلباء نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی لاتیں ماریں، اس موقع پر مشتعل طلباء نے صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -