ُُپاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاؤن آئیکون کراچی کی بکنگ کا آغاز

ُُپاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاؤن آئیکون کراچی کی بکنگ کا آغاز

  

کراچی(پ ر ) بحریہ ٹاؤن نے پاکستان کے لئے بلندی کا ایک فقیدالمثال سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 62 سٹوری فنِ تعمیر کا شاہکار پاکستان کی بلند ترین بلڈنگ بحریہ ٹاؤن آئیکون کراچی کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔شاہراہِ فردوسی پر قائم کردہ یہ بلند و بالا بلڈنگ شہرِ قائد اور سمندر کے پینو رامک مناظر کے ساتھ جدید طرزِ رہائش ورلڈ کلاس بزنس سہولیات اور تفریح کے بے شمار دلچسپ مواقع لئے نئی بلندیوں کی تسخیر کی جانب گامزن ہے۔بحریہ ٹاؤن آئیکون کے 41 فلورز پہلے ہی تعمیر کئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر فلورز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحر یہ ٹاؤن کی 1.8 ارب روپے کی نجی سر ما یہ کاری سے تعمیر کر دہ فلائی اوور اور انڈر پا سز پراجیکٹ نہ صرف دورِحاضر بلکہ مستقبل کی نسلوں کو بھی ٹر یفک کے مسا ئل سے نمٹنے کیلئے نا گزیر سہو لیا ت فراہم کر رہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے ایک خصوصی بیان میں بحریہ ٹاؤن آئیکون کو پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ یہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی عظمت اور بلندی کا نشان کر ابھرے گا۔ہم پاکستان کی بلندترین بلڈنگ کی تعمیر کے ساتھ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک عظیم الشان مُلک اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں۔پراجیکٹ کے ممبران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوگا۔بحریہ ٹاؤن آئیکون کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جان ایش کرافٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن آئیکون جنوبی ایشیاکا ایک خوبصورت سنگِ میل ہے۔اس کا ڈیزائن نہایت عمدہ اور جدید ترین آرکیٹکچر کے مطابق بنایا گیا ہے۔اسکے ٹاپ فلورپر Summit ریسٹورانٹ ہے جو پاکستان کا بلند ترین ریسٹورانٹ ہوگا جبکہ Altitude ریسٹورانٹ پاکستان کا بلند ترین ٹیریسڈ ریسٹورانٹ ہے۔اس کے علاوہ اس میں خطے کے سب سے پہلے ڈبل ڈیکر ایلیویٹرز بھی موجود ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -