الطاف حسین ،محمد انور کو ایم آئی سکس،را اور سی آئی اے کی مدد حاصل ہے:ملزم خالد شمیم

الطاف حسین ،محمد انور کو ایم آئی سکس،را اور سی آئی اے کی مدد حاصل ہے:ملزم ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز)ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم نے کہا ہے کہ الطاف حسین ، محمد انوراور ان کے حواریوں کو ایم آئی سکس، را اور سی آئی اے کی مددحاصل ہے ،مجھے عوام کی مدد چاہیے میں یہ کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار خالد شمیم نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا خالد شمیم کا کہنا تھا کہ وہ یقیناًکیس میں وعدہ معاف گواہ بنیں گے ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ الطاف حسین محمد انور اور حواریوں کو ایم آئی سکس، را اور سی آئی اے کی مدد حاصل ہے میں یہ کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہتا ہوں ۔ مجھے عوام کی مدد چاہیے ایک سوال پر خالد شمیم کا کہناتھا کہ وہ کیس میں وعدہ معاف گواہ بنیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -