چارسدہ ہسپتال، 9 زخمی زیر علاج مختلف سیاسی رہنماؤں نے عیادت کی

چارسدہ ہسپتال، 9 زخمی زیر علاج مختلف سیاسی رہنماؤں نے عیادت کی

  

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی میں زخمی ہونے والے نو افراد چار سدہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور راجہ پرویز اشرف سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے چارسدہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔جسم زخموں سے چوْر لیکن حوصلے مضبوط، چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج زخمی گارڈ ذاکر علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا تو سب سے پہلے اس نے مزاحمت کی۔زخمیوں کی عیادت کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق چارسدہ اسپتال پہنچے۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد قرآن خوانی میں بھی شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ہونے کی افواہیں پہلے سے تھیں، یونیورسٹی میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیوں نہ کئے گئے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی چارسدہ اسپتال پہنچے، زخمیوں کی عیادت کے دوران راجہ پرویز اشرف ا?بدیدہ ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی زخمیوں کی عیادت کی۔ اے پی ایس شہداء کے لواحقین بھی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے

مزید :

صفحہ اول -