3 افراد نے فائرنگ کر کے سر کاری ملازم سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا

3 افراد نے فائرنگ کر کے سر کاری ملازم سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا

  

لاہور (وقائع نگار ) پولیس غفلت کے باعث اسلا م پورہ میں 3 افراد نے فائرنگ کر کے سر کاری ملازم سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دیو سماج روڈ کے رہائشی محکمہ لائیو سٹاک کے ملازم اشفاق کے بیٹے آئی کام کے طالبعلم عمیر کو شیخ سلیمان نے معمولی تنازع پر 3 ساتھیوں سمیت مار مار کر شدید زخمی کر دیا ۔اشفاق نے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کروا دیا اور پولیس کو فوری ملزم گرفتار کر نے کاکہا اشفاق ابھی تھانے سے نکلا ہی تھا کہ چند فر لانگ پر شیخ سلیمان نے اشفاق پر فائرنگ کر دی اشفاق اور اس کے 2 محلہ دار امجد خان اور ادریس زخمی ہو گئے۔ تینوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ محلہ داروں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا کہ شیخ سلیمان اکثر شراب پی کر ہو ائی فائرنگ کر تا ہے اور پولیس اسے پکڑتی نہیں جبکہ اس بارے ایس ایچ او نا صر حمید نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دونوں مقدمے درج کر لئے گئے ہیں اور جلد گرفتار کر لیں گے ۔

مزید :

علاقائی -