نوسربازوں نے نشہ آور مشروب پلاکر 35سالہ شخص کو لوٹ لیا

نوسربازوں نے نشہ آور مشروب پلاکر 35سالہ شخص کو لوٹ لیا

  

لاہور(وقائع نگار) نیو انارکلی کے علاقہ میں نوسربازوں نے نشہ آور مشروب پلاکر 35سالہ شخص کو لوٹ لیااور موقع سے فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص کی ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔متاثرہ شخص محمد امجد کے بھائی رفاقت اور رحمت علی نے نمائندہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوگ رائے ونڈ کے رہائشی ہیں جہاں امجد کی کپڑوں کی دکان ہے ۔گزشتہ روز وہ انارکلی بازار میں کپڑوں کی خریداری کے لیے آیا تھا جہاں اس نے ایک ہول سیل ڈیلر کو کپڑوں کا آرڈر دے رکھا تھا ۔ کپڑے لینے کے بعد اس نے اپنے ملازم کو واپس دکان پر بھجوا دیا اور خود کھانے کھانے کے لیے ایک ہوٹل میں چلا گیا۔بعدازاں ایک مشروب کے ٹھیلے پر سے اس نے مشروب پیا جہاں پر تین اور افراد بھی مشروب پی رہے تھے ۔ ان کے مطابق ان افراد کے ساتھ اس نے گفتگو کی اور انہوں نے بھی خود کو کپڑے کا تاجر بتایا اور اس کو نئی ورائٹی دکھانے کی پیش کش کی ۔امجد ان کے ساتھ ایک گلی میں گیا جہاں پر اسکی حالت خراب ہو گئی اور وہ بیہوش ہو گیا ۔تینوں افراد نے اس کی جیب سے 10 ہزار نقدی اور قیمتی دستاویزات لوٹ لیں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔بعد ازاں اہل علاقہ نے بیہوش امجد کو گلی میں پا کر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے اسے سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -