پو لیس تشدد سے زخمی ہو نے والے ریحان کے لواحقین کا پریس کلب کے باہر احتجاج

پو لیس تشدد سے زخمی ہو نے والے ریحان کے لواحقین کا پریس کلب کے باہر احتجاج

  

لاہور(وقائع نگار) اچھرہ کے علاقہ میں پو لیس تشدد سے زخمی ہو نے والے 25سالہ ریحان کے لواحقین نے لاہور پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کر تے ہو ئے سٹرک بلاک کر دی، ایس پی کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اچھرہ ،414 ،رحمان پورہ کا رہائشی سید ریحان اپنی دکان پر دوستوں کے ساتھ بیٹھاہوا تھا کہ اچھرہ تھا نہ میں تعینات سب انسپکٹر پر ویز نے سر کاری ڈالے پر زبر دستی بٹھا لیا ،مزا حمت کر نے پر دو ستوں سمیت اسے تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا۔اہل علاقہ کے جمع ہو نے پر اسے تھا نہ لے جا کرحوالات میں بند کرتے ہو ئے مقد مہ درج کر دیا ،جس پر گز شتہ روز اہل علاقہ سمیت لواحقین نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے آ ئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور ،ڈی آ ئی جی آ پریشن سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -