گجومتہ ،جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 2مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے

گجومتہ ،جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 2مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار )کاہنہ گجومتہ میں جوتوں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی 2مزدور جھلس کر زخمی جبکہ 50 لاکھ کا سامان جل گیا اطلاع ملنے پر عملہ فائر بر یگیڈ اور ریسکیور 1122 کی 5 گاڑیوں نے 3 گھنٹو ں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیا ہے کہ گجومتہ روڈ پر شیخ قاسم نے شو فیکٹری بنا رکھی تھی جہاں پر درجنوں مزدور کام کر رہے تھے شیخ قاسم کے مطابق زور دار دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجلی کی تاریں شارٹ ہو نے پر فیکٹری میں پڑے کیمیکل ڈرم سے دھماکہ ہو ا جس سے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں 2 ملازم جن کے چہروں پر آگ پڑی انہیں طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 نے ہسپتال پہنچا دیا جبکہ فیکٹری مالک کے مطابق 50 لاکھ سے زائد کا سامان جل گیا ۔
آتشزدگی

مزید :

علاقائی -