غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف انسدادی کارروائی کی خصوصی مہم جاری

غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف انسدادی کارروائی کی خصوصی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی بہتری، شہریوں کی سہولت،غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے بنائے گئے سپیشل اسکواڈز کے اہلکاروں کو سی ٹی او آفس میں بریفنگ دی ۔انہوں نے غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے بنائے کئے سکواڈ کو سی ٹی او آفس میں بریف کرتے ہوئے کہا کہ کام چور اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں ،نکمے اہلکاروں کیلئے ٹریفک پولیس میں کوئی جگہ نہیں جبکہ محنت ،لگن او ر ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے والوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔سی ٹی او نے کہا کہ غلط پارکنگ اور تجاوزات پر بلا امتیاز سخت کارروائی کریں۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایت پر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سکواڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں واقع مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے گردونواح میں رانگ پارکنگ پر خصوصی توجہ رکھیں علاوہ ازیں تاجر تنظیم کے عہدیداروں سے رابطہ رکھتے ہوئے دکانداروں کو از خود تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے آمادہ کریں۔سی ٹی او نے کہا کہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ قائم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا دباؤ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -