چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،نقدی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

  

 لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شادباغ کے رہا ئشی رشیدکے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت، جنو بی چھا ؤنی آراے بازار کے رہا ئشی فرحت کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت،فیکٹری ایریاچونگی امرسدھواقبال کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت ،ساندہ میں راشد کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت،سبزہ زار کے رہا ئشی فردوس کے گھر سے2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے سٹی رائیونڈ میں فرازسے 2لاکھ ، شالیمار میں میاں یوسف سے1لاکھ 55ہزار ، اسلام پورہ میں آسیہ بی بی سے 1لاکھ،گلبرگ میں حارث سے 50ہزار روپے و موبائل ،نشتر کالونی میں عمر سے 30ہزار روپے ،داتا دربار میں عثمان سے 24ہزار راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے عنایت سے 25ہزار اور موٹر سائیکل ،سمن آباد میں جاوید سے 22ہزار روپے ،جوہر ٹاؤن میں یاسین سے 1 2 ہزار روپے ،لیپ ٹاپ اور موبائل ،قائد اعظم اندسٹریل اسٹیٹ میں ایاز سے 12ہزار روپے و موبائل ،ٹاؤن شپ میں ساجد سے 3ہزار روپے و موبائل فون لوت لیا ہے۔چوروں نے مصطفی ٹاؤن سے قدیر،ڈیفنس سے ساحر کی کاریں جبکہ کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ، شاد مان میں سے حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

چوری ڈکیتی

مزید :

علاقائی -