پنجاب 489 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ،391 شدید زخمی

پنجاب 489 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ،391 شدید زخمی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز489ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 391افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا جبکہ 203افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 240 ڈرائیور،10کم عمرڈرائیور،285مسافراور75پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت87 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 56حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 30 حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل600متاثرین میں 489مرد اور 111 خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں370موٹر سائیکلز،79آٹو رکشے، 52 موٹر کاریں، 31مسافربسیں،25ٹرک اور55دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -