10روز گزرگئے، لاپتہ 13سالہ بچے کا سراغ نہ لگایا جا سکا

10روز گزرگئے، لاپتہ 13سالہ بچے کا سراغ نہ لگایا جا سکا
 10روز گزرگئے، لاپتہ 13سالہ بچے کا سراغ نہ لگایا جا سکا

  

لاہور(وقائع نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں 10روز قبل لاپتہ ہونے والے 13سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے رہائشی محمد رفیق کا بیٹا احسان جو کہ 8ویں جماعت کا طالب علم تھا 10روز قبل سکول گیا لیکن واپس نہیں آیا۔محمد رفیق کے مطابق احسان کی تلاش انہوں نے تمام رشتہ داروں اور دوست و احباب کے گھروں میں کی ہے لیکن اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ اس حوالے سے پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ تو درج کر لی ہے لیکن تاحال احسان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے اور احسان کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ۔

مزید :

علاقائی -