ایک رات میں 3 ہزار لٹر سے زائد کچی شراب بر آمد درجنوں ملزم گرفتار

ایک رات میں 3 ہزار لٹر سے زائد کچی شراب بر آمد درجنوں ملزم گرفتار

  

 لا ہور (خبر نگا ر ) 12 انسانوں کے دلوں کی دھڑکنیں بندہونے کے بعدپولیس کی آنکھیں کھل گئیں،ایک ہی رات میں تین ہزار سے زائدلٹرکچی شراب برآمد،درجنوں ملزمان گرفتار۔شہرمیں روزانہ کی بنیادپرہزاروں لٹرکچی شراب تیارہونے کابھی انکشاف ہواہے جبکہ ایک سال کے دورا ن زہر یلی شرا ب اور نشہ کی زیاد تی سے 500افرا د مو ت کی واد ی میں چلے گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق یوحناآباد اورلیاقت آبادکے علاقوں میں کچی شراب پینے سے بارہ افرادکی ہلاکتوں کے بعدپولیس نے شراب تیارکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف نے کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں روزانہ ہزاروں لٹرکچی شراب تیارکی جاتی ہے۔ لاہور پولیس نے گزشتہ رات شہربھرسے ستر سے زائد افراد کو گرفتارکرکے تین ہزار لٹرسے زائدکچی شراب برآمد کرلی۔یوحناآبادمیں ہلاکتوں کے بعدرہائشیوں نے الزام عائدکیاتھا کہ پولیس منتھلی وصولی کر کے ملزمان کوکھلے عام کچی شراب تیارکرنے کی اجازت دیتی ہے۔ معلوم ہواہے کہ گذشتہ سال ڈیڑھ سال میں نشے کی زیاد تی سے ہلا کتیں ، ر یس کو رس ، سول لا ئن ، نشتر کا لو نی ، دا تا در با ر ، شاہدر ہ ، مستی گیٹ ، بھا ٹی گیٹ ، اچھر ہ ،کا ہنہ ، لیا قت آ با د ، جنو بی چھا ؤ نی ، اسلا م پو ر ہ ، سمن آ با د ، مز نگ ، مصری شاہ ، لو ئر ما ل ، ساند ہ ، لٹن روڈ ، مسلم ٹاؤن ، قبا ل ٹاؤن ، ہنجروال ، انا ر کلی تھا نہ کی حدود میں ہوئی ہیں ۔ذرا ئع کے مطا بق گزشتہ سال کے دورا ن 500سے ز ائد افرا د نشے کی زیاد تی سے مو ت کی وادی میں چلے گئے ۔مر نے والو ں میں بینک منیجر سمیت اچھے گھرانو ں کے بچے شا مل ہیں جن میں 100سے زائد تعدا د خواتین کی بھی ہے ۔ واضح ر ہے کہ نشترکالونی کے علاقہ یو حنا آ با د میں 10دوست پیر کی سہ پہر اکٹھے ہوئے تو گپ شپ کے بعد شراب نوشی کا دور چل نکلا،شراب زہریلی تھی،شام کو گھروں میں پہنچے تو سب کی طبیعت بگڑگئی ،انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتا ل میں پہنچایا گیا ،جہاں چند ہی گھنٹوں میں تین دوست گوہر ،اعجاز اور بوٹا دم توڑ گئے تھے۔ جبکہ دیگردوستوں 45سا لہ قاسم مسیح ،26سا لہ سموئیل، 30 سا لہ شیرا ،32سا لہ اما نت اور 33سالہ شہزاد کی طبیعت بھی نہ سنبھلی اور وقفے وقفے سے چل بسے۔دریں اثناء لیا قت آ با کے علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے محمد علی اور رفعت بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔ پو لیس نے واقعہ کے بعد در جنوں افرا د کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -