باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید ہونیوالے ڈاکٹر حامد حسین نے سعودی عرب میں40 ہزار ریال کی نوکری ٹھکرا دی تھی

باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید ہونیوالے ڈاکٹر حامد حسین نے سعودی عرب میں40 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر حامد حسین نے سعودی عرب میں چالیس ہزار ریال ماہانہ کی نوکری ٹھکرا کر پاکستان میں اپنے علم سے بچوں کو با شعور بنانے کافیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق حامد حسین کے بڑے بھائی اشفاق حسین نے کہا کہ وہ خود بھی سعود ی عرب میں رہتے ہیں جبکہ انہوں نے حامد کو بھی سعودی عرب آنے پر زور دیا ،حامد کو عبداللہ سٹی میں یونیورسٹی سے 40ہزار سے لے کر 60ہزار ریال ماہانہ تنخواہ پر آفر تھی لیکن حامد نے کہا کہ اس نے پاکستان سے پی ایچ ڈی کی ہے اور وہ وہیں اپنے علم کی روشنی سے بچوں کو پڑھائیں گے جبکہ حامد نے اپنے بچوں کو بھی پاکستان میں ہی تعلیم دلوانے کا کہا تھا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر حامد حسین نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے پر اپنے کلا س کے بچوں کی حفاظت میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی اور دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو طلباء سے دور رکھنے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔حامد حسین نے دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے ایک نئی بہادری کی مثال قائم کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -