غذائی قلت، وبا سے تھر میں مزید 8بچے جان کی بازی ہار گئے

غذائی قلت، وبا سے تھر میں مزید 8بچے جان کی بازی ہار گئے

  

تھرپارکر(صباح نیوز)تھرپارکر اور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور ڈائریا کی وبا پر قابو نہ پایا جاسکا۔ہسپتال میں زیر علاج مزید آٹھ بچے جان کی بازی ہارگئے۔جس کے بعد دونوں اضلاع جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد ایک سواکیس ہوگئی۔صحرائے تھر اور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور ڈائریا کی وبا نے مزید آٹھ بچوں کی جان لے لی۔تھرپارکر،مٹھی، چھاچھرو، ننگر پارکر اور اسلام کوٹ میں ڈائریا کے مرض پر قابونہ پایا جاسکا۔ متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں داوؤں اور سہولتوں کی کمی کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدامات صرف دعوں کی حدتک ہی محدود ہیں، عملی طور پر کوئی بھی اقدامات نہیں گئے، جبکہ متاثرہ علاقوں کے لئے خریدا گیا سامان اور دوائیں ڈی ایچ او آفس تھر میں پڑی خراب ہورہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -