عمرہ کے کرایوں میں 10 فیصدکمی کا اعلان

عمرہ کے کرایوں میں 10 فیصدکمی کا اعلان

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)قومی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے عمرہ کرایوں میں 10 فیصدکمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے پی آئی اے کی لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سے جدہ پروازوں کیلئے دوطرفہ اکنانومی کلاس کا کرایہ49,100 اور مدینہ کیلئے44,100 علاوہ ٹیکس ہو گا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے جدہ کا کرایہ39,100 اور مدینہ کیلئے34,100 علاوہ ٹیکس ہو گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ کیلئے شیڈول اور خصوصی عمرہ پروازوں کیلئے رعایتی کرایوں کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا۔

رعایتی کرایے

مزید :

علاقائی -