پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ،تہمینہ دولتانہ کا ریسٹورنٹ بھی سیل،مدنی محمدی نہاری ہاؤس اور فرینڈز کیفے کو جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ،تہمینہ دولتانہ کا ریسٹورنٹ بھی ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے حوالے سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہمی میں شہر میں قائم ہسپتالوں میں موجود کینٹینز میں صفائی کی ناقص صورتحال کے خلاف کاروائیا ں جاری۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں واقع کینٹین کو صفائی کی ناقص صورتحال، ناقص کیچپ اور نمکو بیچنے،شر یف میڈیکل سٹی ہسپتال کی کینٹین کوحشرات،ٹو ٹے فریزراورزایدالمیعاداشیاء فروخت کرنے اور ڈاکٹر ہسپتال میں واقع کینٹین کو صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے پنجاب ڈینٹل کالج میں واقع کیفیٹریا کو ورکرز کے میڈیکل کے بغیر کام کرنے اور ناقص کیچپ استعمال کرنے جبکہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں واقع کینٹین کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے وحدت روڈ پر واقع اریبین ڈیلائٹ کے کارخانے کو فریزر کی گندی حالت، ورکرز کے کپڑے انتہائی گندے ہونے اور بغیر میڈیکل سرٹیفیکٹ کے کام کرنے کی بنا پر سر بمہر کیا۔ گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کی ملکیت میزونیٹ ریسٹورینٹ کو ورکرز کے میڈیکل کے بغیر کام کرنے اور خراب سبزیا ٰ ں استعما ل کر نے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کیا۔مزید براں گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے جناح ہسپتال میں واقع زم زم کینٹین اور علامہ اقبال میڈیکل کالج میں واقع کینٹن جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے مدنی محمدی نہاری ھاؤس اور فر ینڈز کیفے کو صفائی کی ناقص صورتحال کی بنا پر جرمانے عائدکیا۔ نشتر ٹاؤن کی جانب سے واپڈا ہسپتال اور سینٹرل پارک میڈیکل کالج میں واقع کینٹینز جبکہ داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے رشید لطیف ہسپتال،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور میو ہسپتال میں واقع کینٹینز کو صفائی کی ناقص صورتحال کی بنا پر جرمانے عائد کئیے گئے اور بہتری کے احکامات دئیے گئے۔

مزید :

علاقائی -