بھل صفائی کی مد میں ہر سال کروڑوں روپے کے خورد برد ہونے کا انکشاف

بھل صفائی کی مد میں ہر سال کروڑوں روپے کے خورد برد ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگارسے)محکمہ آبپاشی میں بھل صفائی کی مد میں ہر سال کروڑوں روپے کیخورد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ ہر سال 6ارب روپے بھل صفائی کی مد میں فنڈز جاری کرتا ہے جب کہ چھوٹے اضلاع میں بھل صفائی کسان اپنی مدد آپ کے تحت بھل صفائی کرتے ہیں اور یو ں ہر سال کروڑوں روپے افسران کی نذر ہو جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی میں ہر سال بھل صفائی کی مد میں کروڑو ں روپیخورد برد کئے جاتے ہیں جبکہ محکمہ ہر سال بھل صفائی کی مد میں 6ارب روپے کا فنڈز مہیا کرتا ہے اریگیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نہروں کے دو فیز بنائے گئے ہیں ایک فیز 1منگلاڈیم اور دوسرافیز 2تربیلا ڈیم جن نہروں کو منگلا ڈیم سے پانی ملتا ہے وہ فیز 1کی نہریں کہلاتی ہیں اور جن نہروں کو تربیلا ڈیم سے پانی ملتا ہے وہ فیز 2کی نہریں کہلاتی ہیں محکمہ آبپاشی ہر سال فی فیز 3ارب روپے کے فنڈز جاری کرتا ہے اور یوں دونوں فیز کے لئے 6ارب روپے کے فنڈز ہر سال محکمہ آبپاشی بھل صفائی کی مد میں خرچ کرتا ہے اس حوالے سے جب محکمہ آبپاشی کے چھوٹے اضلاع کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ہمیں بھل صفائی کی مد میں کوئی بجٹ مہیا نہیں کرتا جبکہ کسان خود اپنی مدد آپ کے تحت بھل صفائی کرتے ہیں اور ہم لوگ اس کی نگرانی کرتے ہیں اس حوالے سے جب محکمہ آبپاشی کے فنڈز جاری کرنے والے ادارے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا نہیں ہوتا محکمہ آبپاشی اپنی تمام نہروں کی بھل صفائی کے لئے فنڈز مہیا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسا نہیں ہوتا یہ کام حکومت برطانیہ کے وقت ہوتا تھا تا کہ کسانوں کو پتہ چل سکے کہ وہ زمینوں کے مالک ہیں اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کچھ عرصہ غلام حیدر وائیں کے دور میں ہوا جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تب کسان اپنی مدد آپ کے تحت بھل صفائی کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہے جب محکمہ آبپاشی حکام سے پوچھا گیا کہ تمام نہروں کیلئے بھل صفائی کی مد میں بجٹ ایک جیسا ہوتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں فرق ہے ہر نہر کو ایک جیسا بجٹ نہیں دیا جاتاجو نہریں پورا سال چلتی ہیں ان کا بجٹ اور ہے جبکہ جو نہریں 6ماہ چلتی ہیں ان کی بھل صفائی کا بجٹ اور ہے انہوں نے مزید کہا کہ 6ماہ چلنے والی نہریں بہاول نگر بہاولپورڈیرہ غازی خاں رحیم یار خان اضلاعمیں چلتی ہیں جبکہ کچھ حصہ ضلع ملتان کا بھی آتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھل صفائی کے لئے محکمہ ہر سال تمام نہروں کے لئے فنڈز مہیا کرتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -