عائشہ ممتاز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پرایف بی آرکا نوٹس
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کو 4سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پرایف بی آر نے نوٹس بھیج دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتازنے سال2011سے 2014تک کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اکبرمیو نے عائشہ ممتاز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس بھیج دیا۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز پر چار سال کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ایف بی آر قوانین کے مطابق تمام سرکاری و غیر سرکاری ملازمین پراپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ضروری ہیں۔ ایف بی آر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کو عائشہ ممتاز کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر خط بھی لکھ دیا ہے۔