پاکستان رینجرزکانفرنس میں ورکنگ باؤنڈری کے متعلق آ پر یشنل و انتظا می امور کا جائزہ

پاکستان رینجرزکانفرنس میں ورکنگ باؤنڈری کے متعلق آ پر یشنل و انتظا می امور ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پا کستان رینجر زہیڈ کوا رٹرز (پنجاب) لاہور میں ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر فاروق برکی کی زیر صدا رت پاکستان رینجرز اعلیٰ سطحی کا نفر نس منعقد ہو ئی ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کا نفر نس میں پا ک انڈیا با رڈر خصو صاً ورکنگ باؤنڈری کے متعلق آ پر یشنل و انتظا می امور اور مو جو دہ صو رت حا ل کا تفصیلی جا ئز ہ لیاگیا۔ ڈی جی پنجا ب رینجرز کو فو رس کی پیشہ وا رانہ تیاریوں اور ملک میں دا خلی سیکو رٹی کے حوا لے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔قبل ازیں جوانوں کے دربارسے خطاب کیااور پنجا ب رینجرز کے بہا در اور پرُ عزم جوا نو ں کی اعلیٰ فر ض شنا سی اور عسکر ی صلا حیتو ں کوسرا ہا۔ انھوں نے تمام کمانڈرو ں کو ہدا ئیت کی کہ مستقبل کے تقاضو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے کارکردگی مز ید بہتر بنا ئیں۔بعدازاں ونگز اور جو ا نو ں کو فرا ئض کی انجا م دہی کے دوران اپنی بارڈر پو سٹ کو مو ثربنا نے اورسمگلنگ ، غیر قا نو نی شکا ر اور در ختو ں کی کٹا ئی کی بہتر رو ک تھا م کر نے پر اعزازات دیئے گئے ۔

مزید :

علاقائی -