نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں انفلوئنزا وائرس ،سوائن فلو بارے آگاہی سیمینار

نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں انفلوئنزا وائرس ،سوائن فلو بارے آگاہی ...

  

لاہور(پ ر ) نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں انفلیوئنزا وائرس /سوائن فلو کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف ہسپتالوں ، سوشل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹس، سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹرز اور سوشل سیکورٹی ڈسپنسریوں سے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے پاکستان میں سوائن فلو کی صورتحال اور نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں اس بیماری کے علاج معالجہ کے سلسلے میں کئے گئے اقداما ت کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عامر اقبال نے سوائن فلو کی علامات ، تشخیص اور انفلیوئنزا میں مبتلا مریضوں کے علاج کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ ڈاکٹر ایم ناصر جاوید قریشی نے بھی اس سلسلہ میں خطاب کیا۔ سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔ سیمینار میں انفلیوئنزاکی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں سفارشات مرتب کی گئیں جن میں بیماری کے بارے میں آگاہی ،انفلیوئنزا وائرس کے ٹیکہ جات ، جراثیم کش دستانوں کی وافر مقدار میں فراہمی اور استعمال، ماسک کا استعمال ، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور انفلیوئنزا مینجمنٹ شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -